ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحرائے تھر میں 200 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا

صحرائے تھر میں 200 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:صحرائے تھر میں بارشوں کے بعد سانپ بلوں سے باہر آ گئے،محکمہ صحت کے مطابق تھرپارکر میں رواں ماہ کے دوران 200 کے قریب افراد کو سانپوں نے ڈس لیاہے۔

 ڈاکٹرز کے مطابق سانپ کے زہر کو ذائل کرنے کے لیے اینٹی سنیک وینم انجیکشن جو کہ ایک مریض پر کم سے کم 7 سے 10 کی تعداد میں استعمال کی جاتی ہے۔

 صحرائے تھر کے جنگلات میں سانپوں کی 10 سے زائد اقسام موجود ہیں، جن میں نیورو ٹاکسک اور مسکولو ٹاکسک سب سے خطرناک ہیں۔

  بارشوں کے بعد سانپوں کی افزائش کے دن ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بلوں سے باہر آنے کے ساتھ ساتھ اپنا زہر بھی جسم سے خارج کرنا ہوتا ہے۔ 

 قدرتی طور پر سانپوں کی افزائش کا یہ مرحلہ ہر جاندار کے لیے خطرہ کا باعث بنتا ہے۔