ویب ڈیسک:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہےکہ پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے گئے تھے۔
امریکا کے صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ری پبلکن اراکین کانگریس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے یہ تو نہیں کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے تاہم یہ ضرور کہا کہ حقیقت میں 5 طیارے مار گرائے گئے تھے۔ انہوں نے اس معاملے کی تفصیل نہیں بتائی۔بس کہا کہ صورتحال بدسے بدتر ہو رہی تھی تاہم انہوں نے یہ جنگ رکو ادی۔
مغربی میڈیا کے مطابق بھارت کا بھی دعویٰ تھا کہ اس نے پاکستان کے طیارے مارگرائے ہیں تاہم پاکستان دوٹوک انداز سے واضح کرچکا ہے پاکستان کا کوئی لڑاکا جہاز بھارت نے تباہ نہیں کیا اور بھارت اس کا ثبوت پیش کرنے میں بھی ناکام رہا ہے۔
یاد رہے کہ 7 مئی کو بھارتی حملے کے بعد جنگ میں دونوں جانب سے فائٹر طیاروں، ڈرونز اور آرٹلری کا استعمال کیا گیا تھا جس میں بھارت کو شدید نقصان اٹھانا پڑا تھا۔بالآخر بھارت نے امریکا کی مدد مانگ کر جنگ بندی پرآمادگی ظاہر کردی تھی۔