سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا جب کہ سابق وزیراعلیٰ کی نظربندی کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔

جیل حکام کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو صبح 5 بجے کیمپ جیل سے نکالا گیا اور بذریعہ موٹر وے اڈیالہ جیل پہنچایا گیا ہے۔پرویز الٰہی کو 3 ایم پی او کے تحت نظربند کیاگیا اور ان کی نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر لاہور نے جاری کیے جو 30 روز کے لیے ہے۔جیل ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کا کیس ہائی پروفائل ہونے کی وجہ سے انہیں حکومت کی منظوری سے منتقل کیا گیا ہے، ان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا جب کہ ان کی جیل میں کلاس کے حوالے سے فیصلہ ہونا باقی ہے۔

نظر بندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

دوسری جانب پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے شوہر کی نظر بندی پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور اس حوالے سے دائر درخواست میں انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جیل خانہ جات کو فریق بنایا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ  پرویزالٰہی کو عدالت میں طلب کرکے انہیں آزاد کیا جائے اور درخواست پر حتمی فیصلے تک انہیں کسی اور مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer