شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

 شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: صوبائی وزیر برائے اطلاعات و بلدیات عامر میر کی ہدایت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سمن ابادزون، واہگہ زون اورداتا گنج بخش زون میں  نقشے کی منظوری کے بغیر تعمیراتی کام کی شکایات کا نوٹس لیا گیا۔ منظور شدہ  نقشے سے زائد تعمیرات مسمار کردی گئیں۔  سیل شدہ عمارات کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی ہدایت کی گئی۔ 

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ارشاد احمد کی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نوٹسز کے اجراء کے باوجود کام جاری رکھنے والے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کی جا چکی ہے، مین ملتان روڈ سے ملحقہ سڑک پر رپورٹ کی گئی عمارت اضافی تعمیرات کی مسماری کے بعد سیل کر دی گئی ہے، مین جی ٹی روڈ پر اٹک پٹرول پمپ کے نزدیک انڈسٹریل بلڈنگ کے ساتھ اضافی دیواریں گرا دی گئیں ہیں۔ غوث گارڈن کے نزدیک کمرشل ایریا میں بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر مزید تعمیر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نو تعمیر شدہ پشتے ،دیواریں اور سلیب مسمار کردیے گئے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی سی ایل ایکسچینج جلو موڑ کے نزدیک کمرشل ہال اور مین سائفن روڈ پر واقع دکانوں کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات پر مالکان کے خلاف کاروائی کاآغاز کیا جاچکا ہے، واہگہ زون میں نشاندہی کردہ غیر تعمیرات پر نوٹسز کے اجراء کے بعد قانونی کاروائی کاآغاز کیا جا چکا ہے۔ داتاگنج بخش زون میں رپورٹ کردہ چار مقامات پر اضافی تعمیرات کے خلاف قانونی کاروائی کاآغاز کر دیاگیا ہے۔ 

 ارشاد احمد نے کہا کہ صوبائج وزیر بلدیات عامر میر کے احکامات پر نگران حکومت کے دوران بھی مقامی اداروں کے قوانین پر عملداری کو بلاتعطل یقینی بنایا جارہاہے۔