معروف یوٹیوبر 22 سال کی عمر میں چل بسیں

معروف یوٹیوبر 22 سال کی عمر میں چل بسیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مشہور امریکی یوٹیوبر اینا بیل کا انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 22 سال تھی۔

https://c.express.pk/2023/07/2512794-youtuberannabelledied-1689749273-277-640x480.jpg

امریکی میڈیا کے مطابق  یو ٹیوبر اینا بیل کی بہن نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ اینا بیل کا تعلق امریکی ریاست ایٹلانٹا سے تھا اور وہ اپنے یوٹیوب چینل پر کالج کی روز مرہ زندگی اور بیوٹی اور فیشن سے متعلق ویڈیوز شئیر کیا کرتی تھیں۔اینا بیل کے خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم انتہائی افسوس اور دکھ سے مطلع کررہے ہیں کہ اینا بیل ہم سے دور جاچکی ہیں۔ ان کو مرگی کا عارضہ لاحق تھا۔ وہ کافی عرصے سے اس مرض کے خلاف جنگ کررہی تھیں اور لوگوں میں اس بارے میں آگہی پیدا کرنا چاہتی تھیں۔

اینا بیل کی بہن کے مطابق وہ  اپنی گریجویشن پارٹی کے بعد سے غائب ہوگئی تھیں جبکہ ان کا فون بھی ہمارے پاس تھا۔ ان کی تلاش جاری تھی اور اس دوران کی لاش برآمد ہوئی۔ اس بات کا قویٰ امکان ہے کہ ان کو مرگی کا دورہ پڑا اوروہ انتقال کرگئیں۔

Ansa Awais

Content Writer