دوران عدت نکاح کیس قابل سماعت قرار دینے کیخلاف عمران خان نے بڑا قدم اُٹھا لیا

دوران عدت نکاح کیس قابل سماعت قرار دینے کیخلاف عمران خان نے بڑا قدم اُٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک  انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے  دوران عدت نکاح کا کیس قابل سماعت قرار دینےکے فیصلےکے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں  اپیل دائر کردی۔

خیال رہےکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نےگزشتہ  روز  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار  دیا تھا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج قدرت اللہ نےعمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل 20 جولائی کو طلب کیا ہے۔


درخواست گزارکا موقف ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کی عدت مکمل نہیں ہوئی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح لاہور میں ہوا لیکن دونوں بنی گالا میں رہ رہے تھے، دونوں نے پہلے نکاح کے بعدکافی وقت بنی گالا میں گزارا۔

نکاح خوان مفتی سعیدکا بیان
خیال رہےکہ نکاح خوان مفتی محمد سعید نے نکاح سے متعلق بیان 18جنوری 2023 کو دیا تھا۔

اپنے بیان میں مفتی سعید نے کہا تھا کہ جنوری 2018 میں لاہور ڈیفنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھایا، عون چوہدری اور ذلفی بخاری بطور دو گواہان نکاح کی تقریب میں شریک ہوئے۔

مفتی سعید نے بیان میں کہا کہ انہوں نے نکاح سے قبل دریافت کیا کہ بشرٰی بی بی شرعی طور پر نکاح کے قابل ہیں یا نہیں، بشرٰی بی بی کے ہمراہ موجود خواتین کا جواب ملنے کے بعد ان کا نکاح عمران خان سے پڑھادیا۔

مفتی سعید نے بتایا کہ بعد میں مختلف ذرائع سے معلوم ہوا کہ بشرٰی بی بی نے سابقہ شوہر سے طلاق کے بعد عدت پوری نہیں کی جس کے بعد انہوں نے ایک ماہ بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دوبارہ طلب کیا اور بشرٰی بی بی کا شرعی طور پر عدت پوری ہونے کے بعد دوبارہ نکاح پڑھایا۔