نامور اداکار نعمان اعجاز کے صاحبزادےزاویار نعمان بیمار پڑ گئے

 نامور اداکار نعمان اعجاز کے صاحبزادےزاویار نعمان بیمار پڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: لالی وڈ انڈسٹری کے نامور اداکار ماڈل زاویار نعمان بیمار پڑ گئے ہیں۔

زاویار نعمان جو نامور اداکار نعمان اعجاز کے صاحبزادے ہیں اور ان دنوں ان کے متعدد ٹی وی ڈرامے مختلف چینلز سے ان ائیر ہیں اپنے والد کی طرح وہ بھی منفرد کرداروں میں اپنی اداکاری سے خود کو منوا رہے ہیں۔انہین ہدایتکارہ سنگیتا نے اپنی نئی ٹی وی ڈراما سیریل بلھے شاہ میں سائن کیا ہوا ہے جس کی ریکارڈنگز ان دنوں لاہور میں جاری ہے ۔

زاویار نعمان نے آج اس ڈرامے کی ریکارڈنگ میں حصہ نہیں لیا اس سلسلے میں جب پتہ کیا گیا تو حقیقت یہ سامنے آئی ہے کہ زاویار نے باہر سے کوئی کھانا کھا لیا جس کی وجہ سے ان کا معدہ خراب ہوگیا جس پر انہیں ڈاکٹر کے جانا پڑا جس کی وجہ سے وہ ریکارڈنگ پر نا پہنچ سکے اور ریکارڈنگ کینسل کرنا پڑی اب یہ ریکارڈنگ زاویار نعمان کے صحت مند ہونے پر ہی شروع ہوگی ۔

زاویار نعمان بلھے شاہ کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس ڈرامے کی بقیہ کاسٹ مین اداکار نعمان اعجاز ، صایمہ نور ، امنہ الیاس سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں اور ڈراما جدید ٹیکنالوجی سے مزین کیمرے سے شوٹ کیا جارہا ہے۔ ہدایتکارہ سنگیتا کا اس ڈرامے کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ڈراما شائقین کو مدتوں یاد رہے گا۔