ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکست کے بعد رانا ثناء اللہ کا بڑابیان سامنے آگیا

Rana Sanaullah
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہمارے ساتھ بیٹھنا پڑے گا، بات کرنی پڑے گی، عمران خان اتنا آسان نہ سمجھیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دن کچھ اور بھی ہوسکتا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ آسانی سے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر لیڈرشپ کی طرف سے منظوری مل جائے تو تحریک انصاف کے 5 سے 7 ارکان اِدھر اُدھر ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اگر واقعی پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ناراض ہیں اور وہ پرویز الٰہی کو ووٹ ڈالنے نہیں آتے تو پھر وہ کیا کرلیں گے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مستقبل کے حوالے سے اتحادیوں نے جو بھی فیصلہ کیا پیپلزپارٹی اس سے فرار حاصل نہیں کرے گی۔