(ویب ڈیسک) شہر میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں186 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ موذی کورونا وائرس شہر میں مزید چھ قیمتیں جانیں نگل گیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 2.7 رہی۔
ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید 30افراد انتقال کر گئے ،پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 48ہزار 850ہو گئی جبکہ اموات کی تعداد 22ہزار 811تک پہنچ گئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4اعشاریہ نو پانچ ریکارڈ کی گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 91ہزار 727ہو گئی۔ پاکستان میں 2ہزار 452 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 9لاکھ 20ہزار 66افراد صحت یاب ہوئے۔
اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 50ہزار 618، سندھ میں 3لاکھ 56ہزار 929، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار 818، بلوچستان میں 29ہزار 110 اور اسلام آباد میں 84ہزار 722 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 22ہزار 116 اور گلگت بلتستان میں 7ہزار 414افرادکورونا سے متاثر ہوئے۔