ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد دہشتگردی فورس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک

انسداد دہشتگردی فورس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کوئٹہ کے علاقے دشت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے ۔ 

سی ٹی ڈی کی جانب سے خفیہ اطلاع پر دشت میں کارروائی کی گئی، جس کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے 5ایس ایم جیز،7دستی بم  اور،3موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں ۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد  کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر سیکورٹی فورسز اور سویلین کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔