ویب ڈیسک : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور پری پروموشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین لاہور بورڈ مریم خان کی زیر صدارت ہوا۔
چیئرمین لاہور بورڈ مریم خان کا کہنا تھا کہ تمام افسران و ملازمین کی ترقی میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی ،سکروٹنی ہوگی، پروموشن کے اہل بورڈ ملازمین کے لئے سکروٹنی نظام بورڈ کا ہی ہوگا۔4کیٹگریز کیلئے 35 بورڈ افسران و ملازمین کی ترقی کیلئے بورڈ بن چکا ہے، کسی اہل ملازم کی ترقی بلارکاوٹ ہوگی، سکروٹنی کا معیار شفاف ہوگا۔
بورڈ کے اہل ملازم کیلئے ترقی کا راستہ بند نہیں ہوگا،یہ انکا حق ہے، پری پروموشن کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں پروموشن ہوگی،کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی۔لاہور بورڈ پری پروموشن کمیٹی میں سیکرٹری بورڈ سمیت ترقی کے لئے اہل ملازمین نےشرکت کی، کمشنر لاہور مریم خان نے ڈی پی سی کیلئے سیکرٹری بورڈ سے شیڈول طلب کرلیا.