ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرِ قائد میں 22 اور 23 جنوری کو بارش کا امکان

شہرِ قائد میں 22 اور 23 جنوری کو بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں آئندہ 3 روز تک موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے، جبکہ 22 اور 23 جنوری کے دوران بارش متوقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 3 روز تک رات میں درجہ حرارت  14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دن میں 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے زیر اثر 22 اور 23 جنوری کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے۔ شہر میں بارش کا سلسلہ 22 جنوری کی صبح شروع ہوسکتا ہے اور بارش ہلکی سے معتدل شدت کی ہو سکتی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 23 جنوری کے بعد 3 سے 4 روز تک ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، اس دوران شہر کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے۔