سٹی 42:پنجاب حکومت کی جانب سے سہولت بازاروں کی تعداد مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت تحصیل کی سطح پر30نئےسہولت بازاروں کی تعمیرکاآغاز کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان بازاروں کی ٹینڈرنگ کاعمل مکملکرکےکنٹریکٹس ایوارڈکردیئےگئے ہیں، جبکہ انہیں 30جون2026تک مکمل کرنےکاہدف مقررکیا گیا ہے۔
فی الوقت صوبے میں 46سہولت بازارقائم ہیں جن پرسالانہ8کروڑ50لاکھ سےزائدافرادنےرخ کیا, جبکہ نئےمنصوبےکی تکمیل کے بعد سہولت بازاروں کی مجموعی تعداد154ہوجائےگی۔
علاوہ ازیں اس توسیعی منصوبے کے تحت 15 ہزار 400 نئی دکانیں قائم کی جائیں گی، جس سے 30 ہزار 800 افراد کو براہِ راست روزگار ملے گا اور 1 لاکھ 84 ہزار سے زائد خاندانوں کو معاشی فائدہ پہنچے گا۔
چھوٹے تاجروں کے لیے سستی اور شفاف کاروباری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ مزید برآں، مالی سال 2026–27 تک ہر تحصیل میں سہولت بازار قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو سرکاری زمین کی نشاندہی کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنرز کے لیے کے پی آئیز میں سہولت بازاروں کے انتظامی امور واضح کر دیے گئے ہیں۔