جنید ریاض:طلبہ کی موجیں ختم!سکول دوبارہ کھل گئے۔
موسم سرما کی 30 روزہ تعطیلات کے بعد سکولزکھل گئے۔تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر طلباوطالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
سکولوں میں پہلے روز حاضری نسبتاء کم ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے شروع ہوئی تھیں، طلبہ کو مجموعی طور پر 30 دن کی چھٹیاں دی گئیں ہیں جبکہ موسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں۔
پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے تعلیمی اوقات 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔