پیازکی فی کلو قیمت کی ٹرپل سینچری مکمل، شہری پریشان

پیازکی فی کلو قیمت کی ٹرپل سینچری مکمل، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: پیازکی فی کلو قیمت کی ٹرپل سینچری مکمل،شہری ملک میں سب سے مہنگا ترین پیاز خریدنے پر مجبور ہوگئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق  پیاز کی فی کلو قیمت 320 روپے تک پہنچ گئی  ہے، اسلام آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا پیاز خریدنے پر مجبور ہوگئے۔

ادارہ شماریات  کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پیاز کی فی کلو قیمت 320 روپے تک ہوگئی  ، راولپنڈی 310 اورسیالکوٹ میں پیاز کی فی کلو قیمت270 روپے تک ہے ، پشاور 280 روپے اورخضدار میں پیاز کی فی کلو قیمت 250 روپے تک ہوگئی جبکہ کراچی,لاہور اورگوجرانوالہ میں پیاز کی فی کلوقیمت 240 روپے تک ہے ۔فیصل آباد, سرگودھا, ملتان, بہاولپور میں پیاز کی فی کلو قیمت 220 روپے تک جا پہنچی ،کوئٹہ,سکھر اورلاڑکانہ میں بھی پیاز کی فی کلو قیمت220 روپے تک ہے اور  حیدرآباد اور بنوں میں پیاز 200 روپے تک فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

 دوسری جانب گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ پیاز کی فی کلو قیمت 260 روپے تک تھی ادارہ شماریات