پولیس نے راکھی ساونت کو گرفتار کر لیا

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی پولیس نے راکھی ساونت کو اداکارہ شرلین چوپڑا کیس میں گرفتار کر لیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ راکھی ساونت کو امبولی پولیس نے شرلین چوپڑا کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر گرفتار کیا ہے۔پولیس نے راکھی کے خلاف شرلین چوپڑا کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے اداکارہ کو   گرفتار کیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ راکھی اپنے شوہر عادل خان درانی کے اشتراک سے بنائی گئی ڈانس اکیڈمی آج دوپہر 3 بجے لانچ کرنے والی تھیں تاہم انہیں تقریب سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا۔شرلین چوپڑا نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے زریعے راکھی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ممبئی کی سیشن کورٹ نے راکھی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی تھی۔

واضح  رہے کہ اداکارہ شرلین چوپڑا نے گزشتہ برس راکھی کے خلاف جھوٹے الزامات اور قابلِ اعتراض زبان استعمال کرنے پر ایف آئی آر درج کروائی تھی۔