سکولوں میں امتحانی ایمرجنسی نافذ

 سکولوں میں امتحانی ایمرجنسی نافذ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سالانہ امتحانات قریب آتے ہی سکولوں میں امتحانی ایمرجنسی نافذ کردی۔

ذرائع کے مطابق سوالیہ پیپرز تیار کرنے والے اساتذہ کو چھٹیاں نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،  بہترین نتائج اور امتحانات کے بروقت انعقاد کیلئے طلبہ کو زیادہ سے زیادہ تیاری کروائی جائے گی۔ اساتذہ اور طلبہ وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں گے۔ بچوں کو ٹیسٹ سیشن کے ذریعے سالانہ امتحانات کی تیاری کروائی جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں سال سالانہ امتحانات کا انعقاد مارچ میں ہوگا، تمام سکولوں میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا۔