(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات 19 جنوری کو کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت 5 رکنی کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان قومی اسمبلی کی تمام 7 نشستوں سے کامیاب قرار دیئے گئے ہیں، کامیابی کا نوٹی فکیشن عمران خان کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات منظور ہونے کے بعد جاری کیا گیا۔
عمران خان نے تفصیل جمع کرانے میں تاخیر کو صرف نظر کرنے کی درخواست کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سال 26 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا گیا۔
عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22، این اے 24، این اے 31، این اے 108 کے انتخابی اخراجات کی تفصیل تاخیر سے جمع کروائی تھی۔
این اے 118، این اے 239 اور این اے 45 کے اخراجات کی تفصیل بھی مقررہ وقت کے بعد جمع کرائی گئی تھی۔