ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی گرفتاری ؟ بڑی خبر آگئی

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور  رہنما پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) اسد قیصرکا کہنا ہےکہ حکومت الیکشن سے پہلے عمران  خان کو گرفتار کرسکتی ہے، مگر پی ٹی آئی کو کوئی پروا نہیں ہے۔

 حامد میر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصرکا کہنا تھا کہ اگر حکومت عمران خان کوگرفتارکرنےکا منصوبہ بنا رہی تو اس سے تحریک انصاف مزید طاقت ور ہوگی۔

اسد قیصرکا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے خلاف جتنے اقدامات کرےگی اس کے بدلے میں تحریک انصاف کو اتنی ہی طاقت ملےگی۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کو اسپیکر کی ناانصافی قرار دے دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز  اشرف نے انہیں خود اسمبلی میں واپسی کی دعوت دی اور اس کے بعد استعفے قبول کرلیے، مگر اس کے باوجود تحریک انصاف اس اقدام کو عدالت میں چیلنج نہیں کرےگی۔