پی ایس ایل 7، تماشائیوں کے داخلے کو محدود کرنے کا فیصلہ

PSL 7 2022
کیپشن: PSL 7
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پی ایس ایل سیون  کے کراچی میں میچز کے لیے  25 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق 27 جنوری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں تماشائیوں کے داخلے کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،این سی او سی نے کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں صرف 25 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت دینے کی منظوری دی ہے۔ فیصلے کے مطابق  تقریباً 8000 شائقین کو گراؤنڈ کے اندر جانے کی اجازت ہوگی تاہم ان تمام تماشائیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر سٹیڈیم میں داخلے کے لیے سخت کوویڈ 19 پروٹوکولز بنائےگئے  ہیں، جو مندرجہ ذیل ہیں:
    بارہ سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی مکمل کوویڈ 19 ویکسین ہونا لازمی ہوگا.
     سٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر اپنا درست  ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا.
    سٹیڈیم میں چہرے کو ماسک سےمسلسل ڈھانپے رکھنا لازم ہوگا.
   این سی او سی کی جانب سے کوویڈ 19 سے متعلق جاری کی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا۔ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 27 فروری تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں تماشائیوں کی تعداد سے متعلق فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

سلمان نصیر نے کہا کہ پی سی بی ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور اسے   شائقین کرکٹ کی صحت اور حفاظت کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں کا مکمل ادراک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ این سی او کی ہدایات پر سختی  سے عمل درآمد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گےتاہم اس سلسلے میں انہیں تماشائیوں کی جانب سے  بھی غیر مشروط تعاون کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ ایک محفوظ ماحول میں میچز  سے لطف اندوز ہوسکیں۔

 ایونٹ کی آن لائن ٹکٹ کرکٹ ڈاٹ بک می ڈاٹ پی کے اورایم اینڈ پی اسٹورز سے خریدی جاسکتی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer