(عمرا سلم) سٹی نیوز نیٹ ورک کی جانب سے سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت خالد انصاری کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، شرکاءنے خالد انصاری کی سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران مہمان نواز ی کی تعریف کی ۔
سٹی نیوز نیٹ ورک کی جانب سے سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت خالد انصاری کے اعزاز میں سٹی 42 آفس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں سی ای او گولڈن پرل عبدالرشید، سیکرٹری مسلم لیگ( ن) لاہور خواجہ عمران نذیر، ایم پی اے چودھری شہباز احمد، لیگی رہنما طلحہ برکی، شاہ زیب، سابق مئیر کرنل( ر) مبشر جاوید، وائس پریذیڈنٹ کینٹ کنٹونمنٹ بورڈ شیخ شاہد، شیخ نوریز، سابق ڈپٹی مئیر راؤ شہاب الدین چیئرمین عام عوام پارٹی سہیل ضیا بٹ، ڈائریکٹر نیوز24 نیوز میاں طاہر ڈائریکٹر پروگرامنگ24 نیوز انصار نقوی، ڈائریکٹر نیوز سٹی42 خرم کلیم، سینئر صحافی خالد قیوم، حافظ امیر علی اعوان سمیت سٹی نیوز نیٹ ورک کے ممبرز نے شرکت کی، خالد انصاری سٹی 42 کے دفتر پہنچے تو شمعوں کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا.
جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) لاہور خواجہ عمران نذیر، چودھری شہباز احمد، طلحہ برکی، سہیل ضیا بٹ، راؤ شہاب الدین سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ عمرہ کی ادائیگی کے دوران خالد انصاری کی مہمان نوازی کی تعریف کیلئے الفاظ نہیں۔
سینئر صحافی سہیل وڑائچ، خالد قیوم اور گروپ ایڈیٹر ڈیلی سٹی42 نوید چودھری کا کہنا تھا کہ خالد انصاری مخلص دوست ہیں جو سب کا بہت خیال رکھتے ہیں۔
سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت خالد انصاری نے کہا کہ اللہ تعالی کے گھر مہمان نوازی کرنا، ان کیلئے خوشی کا باعث ہے۔