ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائیجیریا ،کان میں زہریلی گیس لیک ہونے سے 37 افراد جاں بحق

 نائیجیریا ،کان میں زہریلی گیس لیک ہونے سے 37 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نائیجیریا کے شمال وسطی علاقے میں کانکنی کے دوران زہریلی گیس لیک ہونے کی وجہ سے  کم از کم 37 افراد جاں بحق ہوگئے اور 26 متاثرہ لوگوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطاب پولیس کے مطابق شمال وسطی نائیجیریا واقع ایک کان میں زہریلی گیس کا رساؤ ہوا ہے۔ ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ مزدور سیسہ آکسائیڈ، سلفر اور کاربن مونو آکسائیڈ جیسی گیسوں کے اچانک رساؤ سے متاثر ہوئے۔ نائیجیرین پولیس نے کم از کم 37 افراد کی ہلاکت کے بارے میں تصدیق کی ہے۔ یہ بھی مطلع کیا گیا ہے کہ گیس رساؤ سے متاثر تقریباً 26 لوگوں کو علاج کے مقصد سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس ترجمان الفریڈ الابو نے ایک بیان میں بتایا کہ اس حادثے کے باعث مرنیوالے افراد کی لاشیں متاثرہ کنبوں کے حوالے کر دی گئی ہیں، تاکہ وہ مذہبی رسوم کے مطابق آخری رسومات ادا کر سکیں۔ فی الحال نائیجیریا کی حکومت نے کانکن والی جگہ کو بند کر دیا ہے۔

  نائیجیریا کے وزیر برائے معدنیات ڈیلے الاکے نے ایک بیان میں کہا کہ مزدور زہریلی گیس کے اخراج سے انجان تھے اور انھوں نے اپنا کام جاری رکھا۔ یہی وجہ ہے کہ حادثہ نے اتنی سنگین شکل اختیار کر لیا۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ مزدور کانکنی والے مقام پر کس شئے کی کانکنی کر رہے تھے، اور کیا کانکنی قانونی طور پر ہو رہی تھی۔ نائیجیریا ملک بھر میں سونے کی غیر قانونی کانکنی پر روک لگانے کی کوششیں کر رہا ہے، کیونکہ اس وجہ سے گزشتہ کچھ سالوں میں سینکڑوں ہلاکتیں سامنے آ چکی ہیں۔