ویب ڈیسک: جنوبی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔
خبر رساں ادارے شنہوا نے جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے حوالے سے بتایا کہ زلزلہ برطانوی وقت کے مطابق رات 3 بج کر 43 منٹ پر آیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز 27.36 درجے شمالی عرض بلد اور 52.60 درجے مشرقی طول بلد پر واقع تھا جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین تقریباً 10 کلومیٹر تھی، جس کے باعث جھٹکے نسبتاً زیادہ شدت سے محسوس کیے گئے۔
تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع سامنے نہیں آئی، تاہم مقامی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔