ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ملک کے بیشتر حصوں میں  موسم سرد اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات 

 ملک کے بیشتر حصوں میں  موسم سرد اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان: لاہور شہر کا مطلع آج صاف رہنے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث موسم خوشگوار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 261 ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد لاہور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

 علامہ اقبال ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 383 ریکارڈ،برکی روڈ پر 273 ،عسکری 10 میں 239 ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے اور ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں بھی ٹھنڈ اور خشکی برقرار رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے اسی طرح خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی سرد موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

 دوسری جانب بلوچستان، ساحلی/بالائی سندھ اور پاڑاچنار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

   محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی  کر دی ۔ 

 علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز بوندا باندی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔