ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک کی آمد؛ عدالتی اوقات کار تبدیل

 رمضان المبارک کی آمد؛ عدالتی اوقات کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ سمیت صوبے بھر کی عدالتوں کے اوقات کار تبدیل کر د ئیے گئے ہیں۔

نئے شیڈول کے مطابق ہائیکورٹ میں پیر تا جمعرات مقدمات کی سماعت صبح 9 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوگی، جبکہ صبح 11 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک عدالتی وقفہ رکھا جائے گا۔

جمعہ کے روز ہائیکورٹ میں سماعت کا وقت صبح 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سول اور سیشن عدالتوں میں پیر تا جمعرات مقدمات کی سماعت صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ جمعہ کے روز سماعت صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوگی۔

عدالتی حکام کے مطابق اوقات کار میں یہ تبدیلی رمضان المبارک کے احترام اور وکلاء و سائلین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔