ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راکھی ساونت کا مفتی قوی کو انکار؛ 20 افراد کو عمرے پر بھجوا دیا 

راکھی ساونت کا مفتی قوی کو انکار؛ 20 افراد کو عمرے پر بھجوا دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :راکھی ساونت نے  مفتی قوی  کی پیشکش کو ٹھکرانے کے بعد  20 افراد کو عمرے پر بھجوا دیا 

بالی وڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے 20 افراد کو عمرے پر بھجوا دیا۔ اب مبصرین کا کہنا ہے کہ مفتی قوی بھی مقابلے میں شاید کچھ افراد کو عمرے کی ٹکٹس دے دیں ، اس سے قبل مفتی قوی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی راکھی ساونت کے گھر والوں سے بات ہوئی ہے اور وہ شادی کے لیے راضی ہیں مگر راکھی ساونت نے مفتی قوی کو صاف جواب دےدیا 

راکھی ساونت نے دبئی سے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ میں راکھی فاطمہ 10 پاکستانی اور 10 بھارتی بہن بھائیوں کو اپنی طرف سے عمرے پر بھیج رہی ہوں، اللہ کی راہ میں رمضان المبارک سے قبل ایک چھوٹا سا نیک کام کر رہی ہوں۔

راکھی ساونت نے ویڈیو بیان میں اپنا نام راکھی فاطمہ بتایا ہے اور کہا  دبئی میں موجود ہوں، ان بھائیوں کو احرام دوں گی، پہلی بار ہے جس کے باعث تھوڑی نروس ہوں، اللہ میرے نیک کام کو قبول کرے۔ اس دوران راکھی ساونت نے عمرہ زائرین میں کھانا اور احرام تقسیم کیے اور دبئی سے سعودی عرب روانہ کیا۔

 راکھی ساونت نے دوسری شادی سے قبل اسلام قبول کیا تھا تاہم یہ شادی بھی ناکام ہوگئی تھی۔