ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مریم نواز ون ڈش کی خلاف ورزی پر برہم، کڑی مانیٹرنگ کا حکم

 مریم نواز ون ڈش کی خلاف ورزی پر برہم، کڑی مانیٹرنگ کا حکم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دلشاد راؤ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف صوبے بھر میں شادی کی تقریبات ون ڈش کی خلاف ورزی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

ون ڈش پر پابندی کا اطلاق فارم ہاؤسز اور پرائیویٹ پراپرٹی میں شادی کی تقریبات پر بھی ہوگا، انتظامیہ کو متعلقہ علاقوں میں ون ڈش کی پابندی کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر جرمانے اور قواعد کے مطابق کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی استطاعت نہ رکھنے والے والدین پر مالی بوجھ بنتا ہے، شادی کی تقریبات میں ایک سے زیادہ ڈش کے منفی سماجی اثرات سامنے آتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں ون ڈش پر پابندی ہر صورت یقینی بنائے، ون ڈش کی خلاف ورزی سامنے آنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر ذمہ دار سمجھا جائے گا۔