پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے  اسلام آباد  یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دے دی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیتتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، شاداب خان کا  فیصلہ شروع میں تو بہتر معلوم ہوا جب  رومان رئیس نے  سلطانز کے اوپننگ بلے باز  شان مسعود  کو صرف 4 رنز پر چلتا کیا ، اس کے بعد محمد رضوان کو رومان رئیس اور پھر فہیم اشریف کی گیند پر  کیچ چھوڑے گئے جبکہ گزشتہ میچ میں پی ایس ایل 8 کی تیز ترین نصف سینچری سکور کرنے والے روسو کو بھی ایک چانس دیا گیا۔

 یونائیٹڈ کو دونوں اہم کھلاڑیوں کو چانس دینا مہنگا پڑا اور دونوں کھلاڑیوں نے مل کر ٹیم کا سکور 95 رنز تک پہنچایا لیکن  روس 36 سکور بنا کر ٹم کرن کی گیند پر باونڈری پر کیچ تھما بیٹھے اور پھر اگلے ہی اوور میں 97 رنز پر  شاداب خان نے محمد رضوان کو آوٹ کر دیا ، محمد رضوان 50 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، اس موقع پر ایسا لگا کہ یونائیٹڈ نے سلطانز کو جکڑ لیا ہے لیکن ڈیوڈ ملر نے ان کا یہ خیال توڑ دیا اور اپنے ہی ٹیم کے کھلاڑی ’’روسو ‘‘کا پی ایس ایل 8کا تیز ترین نصف سینچری کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

 ملتان سلطانز نے  کپتان محمد رضوان اور  ملر کی نصف سینچریز کی بدولت یونائیٹڈ کو 191 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 17.5 اوورز میں138 رنز بنا کر اوٹ ہو گئی  ۔

12 ویں اوور میں ملتان سلطان کو دوسری کامیابی رائیلی روسو کی صورت میں ملیں، اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکور 95 رنز تھا۔

 97 رنز کے مجموعی اسکور پر اپنی ففٹی مکمل ہوتے ہی رضوان آؤٹ ہوگئے۔ انہیں شاداب خان نے آؤٹ کیا۔ روسو اور رضوان کے بعد پولارڈ اور ملر نے ملتان سلطانز کے اسکور کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا۔ ڈیوڈ ملر نے 23 گیندوں پر نصف سینچری اسکور کی۔

  واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے ایونٹ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں۔ دو جیتے ایک میں ناکام رہنے کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک میچ کھیل کر فتح حاصل کر رکھی ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer