ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے نکے کلچر کو پروان چڑھانا شروع کردیا

پنجاب حکومت نے نکے کلچر کو پروان چڑھانا شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)پنجاب حکومت  نکے کلچر کو پروان چڑھانے لگی، نکے افسران کو نوازنے کی خاطر ڈیپوٹیشن کیلئے سیٹس ڈاؤن گریڈ کردی گئیں، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے کی سیٹ ریگولر افسران سے بھی چھن گئی۔

پنجاب حکومت نے مختلف محکموں میں ایس اینڈ جی اے ڈی کی ان کیڈر پوسٹوں کی فہرست جاری کی تھی، آئندہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے کی آسامی گریڈ انیس سے ڈاؤن کر کے گریڈ اٹھارہ میں ہوگئی ہے، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے کی سیٹ ایس اینڈ جی اے ڈی کی ان کیڈر پوسٹ کی فہرست میں شامل کردی گئی ہے، اس سے قبل ڈائریکٹر ایڈمن ایل ڈی اے کی سیٹ بائی پروموشن سیٹ تھی، ان کیڈر لسٹ کی فہرست میں ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے کی سیٹ انیس گریڈ میں برقرار ہے لیکن ایل ڈی اے میں الگ روایت ڈال دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے میں اس وقت ڈیپوٹیشن آفیسر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن تعینات ہیں، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے کی سیٹ پر گریڈ سترہ کے نکے افسر کی نظر ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ سترہ کے افسر کو ایل ڈی اے میں تعیناتی کی راہ ہموار کی گئی ہے، قانون کے مطابق ون سٹیپ اوپر تعیناتی کی جاسکتی ہے، گریڈ سترہ کا افسر گریڈ اٹھارہ کی سیٹ پر کام کرسکتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer