جائیداد کیسے بنائی ؟رانا ثنا اللہ کو نیب سے بلاوا آگیا

جائیداد کیسے بنائی ؟رانا ثنا اللہ کو نیب سے بلاوا آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: نیب سے رانا ثناءاللہ کیلئے بلاوا آگیا۔آج نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو  پیش ہونے کا ہدایت  کی گئی ہے۔

لاہور نیب نے رانا ثناءاللہ کو فیملی اراکین کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے،2 جنوری کو جمع کروائے گیے اثاثہ جات پرفارمہ سے متعلق بھی وضاحت مانگی گئی ہے، نیب کی طرف سے پوچھا گیا ہے کہ جائیدادوں کو بنانے کے لیے سورس آف انکم کیا تھا۔ کاروبار کیسے شروع کیا،اس کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا۔

نیب کی طرف سے تحریری وضاحت ہمراہ لانے کا کہا گیا ہے کہ آپکی فیملی کے دیگر اراکین کے اثاثے کتنے ہیں اور ان میں کتنا اضافہ ہوا،  آپ نے فیملی اراکین کو تحائف کی صورت میں کیا کیا دیا، جو تحائف دئیے ،اس رقم کا سورس کیا تھا، جن کاروبار میں شراکت داری ہے اس سے متعلق بھی تفصیلاً جواب ہمراہ لائیں،غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق بھی بتایا جائے ،پیشی کی پیش نظر پولیس نفری نیب دفتر کے باہر تعینات کردئیے گئے۔

یاد رہے رانا ثنا اللہ کو فیصل آباد سے لاہور آتے ہوئے سکھیکی کے قریب انٹی نارکوٹکس نے منشیات کے الزام میں گرفتار کیا تھا،چھ ماہ تک جیل میں بھی رہے،اینٹی نارکوٹکس ابھی تک الزام ثابت نہیں کرسکی ،نہ ہی عدالت میں کیس کا ٹرائل شروع ہوسکا۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر ضمانت پر رہا ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer