پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کا خواتین ہاکی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام

پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کا خواتین ہاکی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شہبازعلی) قومی خواتین ہاکی چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والی پنجاب خواتین ہاکی ٹیم کے اعزاز میں پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے ظہرانہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے ظہرانے میں ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور مہمان خصوصی تھے، پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ آصف ناز، اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن ویمن ونگ کی چیئرپرسن عابدہ تنویر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

تقریب میں قومی خواتین ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے پر ٹیم کی کھلاڑیوں کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا، اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی خواتین کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی سے ثابت کردیا کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں۔ سپورٹس بورڈ پنجاب اور حکومت پنجاب کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے باصلاحیت کھلاڑیوں کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی طرف سے ماہانہ وظیفے کا اعلان کیا۔

Shazia Bashir

Content Writer