( زین مدنی ) بھارت نے تو پاکستانی مصنوعات پر پابندی لگا دی لیکن پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش تاحال جاری، کون کون سی بھارتی فلمیں شہر لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں دکھائی جارہی ہیں۔
پاک بھارت کشیدگی یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ بھارت نے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات پر پابندی لگا دی ہے جو معاہدے بھی کیے تھے وہ بھی منسوخ کردیئے، لیکن پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلمیں تاحال نمائش پذیر ہیں۔ بھارتی فلم گلی بوائز، سمبا، مانیکا کارنیکا، جھانسی کی رانی اور کالا شاہ کالا فلمیں ان دنوں شہر لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش پذیر ہیں۔
سینما گھروں میں ان بھارتی فلموں کی نمائش کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور کوئی بھی پاکستانی فلم نمائش کیلئے سینما گھروں میں نہیں لگی ہوئی۔ بھارت نے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے خلاف سخت اقدام اٹھا لیے ہیں لیکن ہمارے فلم ڈسٹری بیوٹرز اور سینما گھروں کی ہٹ دھرمی تاحال جاری ہے جیسے بھارتی حکومت نے ایکشن لئے ہیں ویسے ہی سخت اقدامات ہماری حکومت کو بھی لینے پڑیں گے۔