سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ اب آن لائن ہوگی، ایپلی کیشن تیار

سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ اب آن لائن ہوگی، ایپلی کیشن تیار
کیپشن: City42 - Online Monitoring Schools
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)محکمہ سکولزایجوکیشن آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعہ سکولوں کی مانیٹرنگ کرے گا۔ اے ای اوز سکول وزٹ کے بعد آن لائن رپورٹ جمع کرائیں گے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق کلاسز کی آن لائن مانیٹرنگ کا سلسلہ تین ماہ بعد شروع کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ایپلی کیشن کے ذریعے محکمہ کو رپورٹ کریں گے۔ آن لائن مانیٹرنگ کیلئے محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کردیں۔ تمام اتھارٹیز  ایپلی کیشن کے ذریعے سکولوں کی رپوٹ کو یقینی بنائے گی۔ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر تین ماہ تک سکولوں کی مانیٹرنگ کی جائےگی۔ احکامات پرعملدرآمد نہ کرنے پر اے ای اوز کےخلاف کارروائی ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer