امید ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف فیصلہ کرے گا: فواد چوہدری

امید ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف فیصلہ کرے گا: فواد چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید:ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے شادی کی ہے کرپشن نہیں، مسلم لیگ ن نے تو پارٹی فنڈ بھی منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا، جس پر الیکشن کمیشن میں پٹیشن فائل کی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس جس نے بھی عمران خان کو شادی کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا پارٹی کی جانب سے انکا شکریہ ادا کرتا ہوں، عمران خان کی شادی پر رانا ثناءاللہ کو بیان دینے کی بجائے لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کی فکر کرنی چاہیے۔

مسلم لیگ ن نے اپنا پارٹی فنڈ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا، الیکشن کمیشن میں پٹیشن فائل کی ہے جس پر 26 فروری کو کارروائی ہو گی، امید ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف فیصلہ کرے گا۔عمران خان کے نکاح کی تاریخ کے سوال پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نکاح نامے کا قانون ہے کہ وہ ایک ماہ تک رجسڑد ہوتا ہے، جب رجسٹرڈ ہو گا تو کاپی منظر عام پر لائیں گے۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے بیرون ملک رہائش پذیر کرپٹ لوگوں کو بطور رشوت سینٹ الیکشن کے ٹکٹ دئیے، تاکہ جب بھی انکو ملک سے باہر بھاگنا پڑے تو یہ لوگ انکو تحفظ دے سکیں، الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ اس کا نوٹس لے۔