کینڈین ویٹرن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

کینڈین ویٹرن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر رضا خان:پاکستان کے دورے پر آئی کینیڈین ویٹرن کرکٹ ٹیم نے دوسرا میچ ترک پلاسٹ ویٹرن الیون کے خلاف کھیلا۔ کینیڈین ویٹرن نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ ویٹرن کرکٹ کے آرگنائزر عامر الیاس بٹ کا کہنا ہے کہ کینیڈین ٹیم  کا آنا خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل سی سی اے گراونڈ میں کینیڈین ٹیم اور ترک پلاسٹ کی ٹیموں کے مابین چار میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کھیلا گیا۔ اس ٹیم کے آنے پر ویٹرن کرکٹ سے وابستہ افراد خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ کینیڈین ٹیم پہلی ویٹرن ٹیم ہے جو لاہور آئی ہے۔ مزید ٹیمیں بھی  یہاں آئیں گی کیونکہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک پُر امن ملک ہے۔

ویٹرن کرکٹ کو کھیلنے والوں کی عمریں گو زیادہ ہیں لیکن ان کے جذبے جوان نظر آتے ہیں۔ وہ ایک دوسرے کے خلاف سبقت حاصل کرنے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ کینیڈین اور ترک پلاسٹ کی ٹیمز کےکپتانوں نے بھی اس دورے کو سراہا ہے۔

کینیڈین ٹیم نے ابھی عامر کیبل کے خلاف بھی میچ کھیلنا ہے۔ لیکن ویٹرن کرکٹ میں ہار جیت سے زیادہ یہ چیز اہم ہے کہ  بڑھتی عمر کے افراد کھیل کے ذریعے تندرست و توانا رہ سکتے ہیں۔