سٹی 42: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی ہلکی پھلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
چاغی تفتان، کچاو اور سیندک میں موسم سرما کی بارش شروع ہوگئی ۔ نوکنڈی اور برابچاہ میں مختلف مقامات پر موسم سرما کی بارش ہورہی ہے ۔
دالبندین شہر اور گردونواح میں بھی موسم سرما کی ہلکی پھلکی بارش ہو رہی ہے ۔
موسم سرما کی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی بارش سے ٹھنڈک میں اضافہ ہوگیا ۔ کسانوں اور مالدار طبقے میں خوشی کی لہر جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کا امکانات ہے ۔