ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ میں شدید دھند کا الرٹ جاری

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ میں شدید دھند کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ میں شدید دھند کا الرٹ جاری ہوگیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ میں حد نگاہ 20 میٹر ریکارڈ   ہوئی ۔ نارووال میں حدِ نگاہ 50 میٹر، گوجرانو الہ میں 200 میٹر  ہے ۔

لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے 

سیالکوٹ، نارووال، گجرانوالہ، جہلم گجرات ،حافظ اباد، چکوال، قصور اوکاڑہ، سرگودھا، جھنگ، فیصل اباد، ملتان، ساہیوال صبح تک دھند کی لپیٹ میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔موٹر ویز اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ 

رات اور صبح کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ۔ خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ میں بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔