ویب ڈیسک : پاک فضائیہ کی ائیرمین اکیڈمی کورنگی میں پاسنگ آؤٹ تقریب، ٹرینیز اینٹری نمبر 2306، 2406 اور 2412 کے شرکا پاس آوٹ ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق این اے ایس ٹی پی کے ایڈوائزری بورڈ کے صدر پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمانی خصوصی تھے، ائیر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ ائیرمین اکیڈمی سے ائیرفورس، نیوی اور دوست ممالک کے 1155 کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے،مہمانِ خصوصی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔
صدر این اے ایس ٹی پی نے بتایا کہ جدید اور مستقبل سے ہم آہنگ تربیت ائیر چیف کے وژن کے مطابق دی جا رہی ہے،صدر این اے اہس ٹی پی نے ملٹی ڈومین آپریشنز میں پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو اُجاگر کیا۔
بہترین کارکردگی پر ائیر کرافٹ مین سارجنٹ احمد حسین عارف کو ائیر چیف ٹرافی سے نوازا گیا،ایئرکرافٹ مین حمزہ علی نے اصغر خان ٹرافی حاصل کی، نور خان ٹرافی ائیر کرافٹ مین احمد حسین عارف کے نام رہی، اے او سی ٹرافی اکیڈمی سارجنٹ ائیر کرافٹ مین شفقت نور نے جیت لی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکا کے ایل اے سی ہیراتھ کو بہترین غیر ملکی ٹرینی کی ٹرافی دی گئی، مہمانِ خصوصی نے فارغ التحصیل جوانوں اور ان کے والدین کو مبارکباد دی، اکیڈمی کے اساتذہ اور عملے کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا گیا۔