سٹی 42: حالیہ سیلاب کے باوجود ملک میں معاشی سرگرمیوں میں مزید تیزی آگئی ۔ مالی سال کے4 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.02 فیصد اضافہ ہوا۔
اکتوبر2025 میں سالانہ بنیادوں پربڑی صنعتوں کی پیداوار8.33 فیصد بڑھ گئی۔ستمبر2025 کےمقابلےاکتوبرمیں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.75 فیصد اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کاڈیٹا جاری کردیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تااکتوبر گاڑیوں کی پیداوار میں78.89 فیصداضافہ ہوا، جولائی تااکتوبرٹرانسپورٹ آلات کی پیداوارمیں 37.51 فیصد اضافہ ہوا،جولائی سے اکتوبر تک فوڈ گروپ کی پیداوار5.02فیصد بڑھی۔
ٹوبیکو2.10،ٹیکسٹائل 1.58 اور ویئرنگ اپیرل کی پیداوار 4.69 فیصد بڑھی،چار ماہ میں کوک اینڈ پیٹرولیم کی پیداوار میں12.25اضافہ ہوا۔ ربڑ مصنوعات کی پیداوار میں12.03 فیصد اضافہ ہوا۔
چار ماہ میں مشنیری اور آلات کی پیداوار میں 11.95 فیصد کمی ہوئی،جولائی سے اکتوبر تک فرنیچر کی پیداوار 16.46 فیصد گر گئی۔اس دوران فارماسیوٹیکل کے شعبے کی پپیداوار6.68 فیصد گر گئی۔کیمیکلزمصنوعات 1.90 اورآئرن واسٹیل کی پیداوار3.25 فیصد گر گئی۔