ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا؛ سرد پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی نئی تعطیلات کا اعلان

خیبر پختونخوا؛ سرد پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی نئی تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں کے بعد سرد ترین پہاڑی علاقوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔ 

سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوا کے پہلے سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم جنوری 2026 سے 15 جنوری تک ہوں گی، تاہم محکمہ تعلیم ذرائع نے بتایا کہ سرد ترین پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی یہ تعطیلات 22 دسمبر سے 28 فروی 2026 تک ہوں گی۔

اس وقت تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں نوماہی امتحانات بھی جاری ہیں، جس کے باعث تعطیلات کا باضابطہ اعلامیہ آج جاری کیے جانے کا قوی امکان ہے۔