ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متنازعہ ویڈیوز اور ٹویٹس کا معاملہ،عدالت سے یوٹیوبر سہراب برکت سے متعلق بڑی خبر

متنازعہ ویڈیوز اور ٹویٹس کا معاملہ،عدالت سے یوٹیوبر سہراب برکت سے متعلق بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشر وڑائچ: یوٹیوبر سہراب برکت کیخلاف متنازعہ ویڈیوز اور ٹویٹس کا معاملہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے یوٹیوبر سہراب برکت کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں یوٹیوبر سہراب برکت کےخلاف متنازعہ ویڈیوز اور ٹویٹس کے معاملہ پر سماعت ہوئی، عدالت نے یوٹیوبر سہراب برکت کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔ 

عدالت نے 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی، جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، سہراب برکت کےخلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔