ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے اپنےپہلے وی لاگ سے کتنی کمائی کی؟

جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے اپنےپہلے وی لاگ سے کتنی کمائی کی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی کو چند ماہ قبل جوا ایپس کی تشہیر کرنے کے الزام میں ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم، نومبر کے آخر میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

ضمانت پر رہائی کے بعد، ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر اپنی واپسی کی اور دوبارہ روزانہ وی لاگز اپ لوڈ کرنا شروع کر دیے۔ ان کے پہلے ہی وی لاگ کو ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد ویوز ملے، جس نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ۔

 صارفین نے یہ دعوے کرنا شروع کر دیے کہ ڈکی بھائی نے صرف ایک وی لاگ سے کروڑوں روپے کما کر اپنے نقصان کی تلافی کرلی۔

لیکن اپنے تازہ وی لاگ میں، ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب چینل اور آمدنی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے، جن میں انہوں نے بتایا کہ ان کی کمائی اور چینل کی حالت میں کافی مشکلات آ رہی ہیں۔

ڈکی بھائی نے وی لاگ میں اپنے چینل کی موجودہ صورتحال اور کمائی کے حوالے سے سچائی بیان کرتے ہوئے کہا، ’مجھے اپنے یوٹیوب چینل تک مکمل رسائی حاصل نہیں ہے، چینل پر صرف نوٹی فکیشن آرہا ہے کہ میں بطور ایڈیٹر شامل ہوں۔ مجھے نہ تو چینل کی آمدنی کی تفصیلات نظر آ رہی ہیں اور نہ ہی ویڈیوز اپلوڈ یا ڈیلیٹ کرنے کی اجازت ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا ’میرا یوٹیوب چینل اب میرا نہیں رہا۔ میرے ایڈسینس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ لوگ جو کہتے ہیں کہ میں نے جیل کے بعد ویڈیوز سے بہت پیسہ کمایا، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ میں نے ایک روپیہ بھی نہیں کمایا۔ یہ چینل اس وقت میرا نہیں رہا، میرے ساتھ شدید ناانصافی ہو رہی ہے۔‘

 ڈکی بھائی نے اپنے ریسٹورنٹ کے معاملات کے حوالے سے بھی خاموشی اختیار کی اور بتایا کہ، ’میں نے ابھی تک ریسٹورنٹ میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی کوئی بھی تفصیل شیئر نہیں کی۔ اریب اس وقت تمام کاروباری معاملات اور اخراجات سنبھال رہے ہیں۔‘

ڈکی بھائی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل آ رہا ہے۔