ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی ایس سی امتحانات سے متعلق ہدایت نامہ جاری

پی پی ایس سی امتحانات سے متعلق ہدایت نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر: موسمی صورتحال کے پیش نظر پی پی ایس سی امتحانات سے متعلق ہدایت نامہ جاری، 20اور21دسمبر کو ہونیوالے ایس ڈی او پیرا و دیگر امتحانات کیلئے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں بھرتیوں کے امتحانات کا شیڈول جاری کیا گیا، سب ڈویژنل انفورسمنٹ افیسر فیز ٹو کی بھرتیوں کیلئے امتحانی شیڈول کا اعلان کیا گیا۔ 

سب ڈویژنل انفورسمنٹ افیسر کے امتحان میں 20 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کرینگے، امیدواروں سے جنرل نالج اور انگلش مضمون کا پیپر لیا جائے گا۔ 

مختلف محکموں میں جونیئر کلر کی اسامیوں کے امتحانات بھی پی پی ایس سی کے تحت منعقد، موسمی صورتحال ،دھند کے باعث امیدواروں کو امتحانی مراکز پر بروقت پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔

پی پی ایس سی حکام کے مطابق امیدوار امتحان سے ایک گھنٹہ قبل امتحانی مراکز پر پہنچ سکتے ہیں، امتحانات میں امیدواروں کو کوئی اضافی وقت نہیں دیا جائے گا۔

چیئرمین پی پی ایس سی کی امتحانی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی، تحریری امتحانات لاہور سمیت پنجاب کی 7ڈویژنز میں منعقد کئے جا رہے ہیں۔