عرفان ملک:دہشت گردوں،ڈاکوؤں سمیت خطرناک مجرموں کے سروں کی انعامی رقم، پولیس میں انعامی رقم کے قوانین بدلنے کی تیاری۔
پولیس رولز 1934 میں انعامی رقم سے متعلق قانون میں ترمیم کی تجویز، انعامی رقم دینے کا طریقہ واضح کرنے کا فیصلہ، پولیس میں انعامی رقم کے قواعد کو جدید بنانے کی تجویز دی گئی۔
انعامی رقم کے فیصلے کو باقاعدہ قانون کے تحت لانے کی تیاری، محکمہ داخلہ نے پولیس رولز میں تبدیلی کی سفارش کر دی۔
انعامی رقم سے متعلق نئے اصول بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا، صوبائی کابینہ سے پولیس رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی، پولیس میں انعامی رقم اب واضح اصولوں کے تحت دی جائے گی۔