ڈانسر گرل نورا فتیحی کی لائیو پرفارمنس،مداحوں کے دل جیت لئے، ویڈیو وائرل

Nora Fatehi dance on FIFA World Cup last event
کیپشن: Nora Fatehi, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی معروف  ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی نے فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں اپنی شاندار لائیو پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لئے،نورا فتحی نے  لائیو پرفارمنس میں سیاہ رنگ کے فرل والے ٹاپ اور ٹائٹس پہنے  نہائت خوبصورت  اور دلکش نظر آ رہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شاندار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں نورا فتحی نے عرب سے تعلق رکھنے والی نامور گلوکاراؤں بلقیس، رحمہ ریاض اور منال کے ساتھ مل کر اپنے گانے "لائٹ اپ دی سکائے"پر لائیو پرفارمنس دی،فٹبال ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب کے دوران اداکارہ کو بھارت کی نمائندگی کرتا دیکھ کر بھارتی صارفین سوشل میڈیا صارفین  فخر کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

ایک صارف نے نورا فتحی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں نورا فتحی کو پرفارم کرتے دیکھنا میری آنکھوں کے لیے سب سے دلکش منظر تھا‘‘۔

 ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ’’نورا فتحی اور دیپیکا پڈوکون ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب کی جان تھیں، آپ مانیں یا نہ مانیں، ان کو دیکھ کر خوشی تو آپ کے بھی چہرے پر آئی تھی‘‘ایک صارف نے لکھا کہ " نورا بہت دلکش"،لائیو پرفارمنس قابل تعریف ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر