ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت مشکل میں، عدالت سے اہم خبر آگئی

وفاقی حکومت مشکل میں، عدالت سے اہم خبر آگئی
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ سے تحائف وصولی کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے درخواست پر وفاق کو 16 جنوری تک تفصیلات فراہم کرنےکا حکم دے دیا۔

  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیر احمد کی توشہ خانہ سے تحائف وصولی کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی اور موقف اپنایا کہ توشہ خانہ سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔

 درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ 1947 سے اب تک توشہ خانہ سے کس نے کتنے تحائف حاصل کیے، تفصیلات عام ہونی چاہئیں، جب تحائف دے دیئے جائیں تو تفصیلات سامنے آنی چاہئیں۔ عدالت نے توشہ خانہ سے دیئے جانے والے تحائف کی تفصیلات طلب کرلیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر