وسیم اکرم کی اہلیہ کو ڈانس سکھاتے دلچسپ ویڈیو وائرل

Wasim and Shaniera Dance
کیپشن: Wasim Akram with his Wife
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارسلان شیخ: سوئنگ کے سلطان کرکٹ کے ساتھ ساتھ بہترین ڈانسربھی  نکلے۔ وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم کو ڈانس اسٹیپ سکھانے لگے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم سوشل میڈیا پر کافی چھائے رہتے ہیں اور دونوں کی دلچسپ ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ قرنطینہ کے وقت کافی عرصہ ایک دوسرے سے علیحدہ رہنے کے باعث یہ خوبصورت جوڑا زیادہ وقت ساتھ گزارتا ہے۔ حال ہی میں فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وسیم اکرم نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سوئنگ کےسلطان اپنی اہلیہ کو ڈانس کے گُرسکھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔  

ویڈیو کیساتھ انہوں نے کیپشن دیا کہ’گزشتہ شب شنیرا کو کراچی میں شادی کی تقریب پر ڈانس سکھاتے ہوئے‘‘ جبکہ جواب میں شنیرا اکرم آگےسے اوکے کہتی ہیں۔ ویڈیو میں انڈین فلم کا گانا میں تیرا ہیرو بھی سنائی دے رہا ہے۔  مداحوں نے اس بہترین ڈانس کو خوب پسند کیا ہے اور اب تک 79 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔