عائشہ عمر کا بھارتی گانے "منی بدنام ہوئی" پر ڈانس، ویڈیو وائرل

Ayesha Omar Dance video
کیپشن: Ayesha Omar
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کی اپنے دوست کی شادی میں بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر آگ لگادی ۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ معروف اداکارہ عائشہ عمر  اپنے دوست کی شادی پر بھارتی فلم دبنگ کے گانے ’منی بدنام‘ ہوئی پر ڈانس کررہی ہیں جس میں انہوں نے بولڈ لباس زیب تن کیا ہوا,اس ویڈیو پر عائشہ عمر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں یہ ڈانس کرتے ہوئے بہت مزہ آیا حالانکہ وہ مصروفیت کی وجہ سے ڈانس کی زیادہ پریکٹس نہیں کرسکی تھیں۔انسٹا گرام پربولڈ لباس پہنے اداکارہ کی ڈانس  ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ان پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔

 عائشہ عمر کا اپنی وائرل ڈانس ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر ردعمل بھی  سامنے آگیا، عائشہ عمر نے ڈانس ویڈیو پر نامناسب تبصرہ کرنے والی خاتون کو جواب دیتے ہوئےکہا کہ وہ بھی دوسرے انسانوں کی طرح ایک عام زندگی گزارتی ہیں اور اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ڈانس کرنے کا حق رکھتی ہیں۔ 

اداکارہ کی ایک شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے وائرل ہونے والی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک خاتون نے لکھا تھا کہ’ یہ شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کے کتنے پیسے لیتی ہیں؟ جس پر عائشہ عمر نے اس خاتون کو جواب دیتے ہوئے لکھاکہ’ وہ یوں عام شادیوں پر ڈانس نہیں کرتیں۔ صرف دوستوں اور رشتہ داروں کی شادیوں میں ڈانس کرتی ہیں