ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب سے چیئرمین آب پاک اتھارٹی احمد سلیم میلا کی ملاقات

گورنر پنجاب سے چیئرمین آب پاک اتھارٹی احمد سلیم میلا کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چیئرمین آب پاک اتھارٹی احمد سلیم میلا کی ملاقات، ہنگامی بنیادوں پرغیرفعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے، ہنگامی بنیادوں پرغیرفعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جبکہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں موجود فعال اور غیر فعال واٹرفلٹریشن پلانٹس کی فہرست تیار کی گئی۔

 گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے لئے دیہی علاقوں کو ترجیح دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ واٹر کوالٹی مینیجمنٹ ٹیم پانی کے نمونے اکٹھے اور ٹیسٹ کرے گی، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پانی کی کوالٹی کو برقرار رکھنے کے لئے فلٹریشن پلانٹس کی باقاعدہ انسپیکشن ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ سب سٹینڈرڈ فلٹریشن پلانٹ لگانے اورغیرمعیاری پانی دینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی، گورنر پنجاب نے کہا کہ آب پاک اتھارٹی پنجاب کے ہرشہری کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا بنیادی حق دے گی۔

صاف پانی کی فراہمی سے ہی 50 فیصد تک بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer