(شاہد ندیم سپرا) لیسکو کے ایک لاکھ سے زائد سنگل و تھری فیز میٹرز خراب نکلے۔ کمپنی نے تبدیل کرنے کی بجائے ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر جان چھڑا لی۔ صارفین کو کمپنی پالیسی کے برعکس لاکھوں روپے کے ڈی ٹیکشن بل بھی بھجوا دیئے۔
دستاویزات کے مطابق کمپنی کے ناردرن سرکل میں 10ہزار768 سنگل اورایک ہزار 41 تھری فیز میٹر خراب ہوئے۔ سنٹرل سرکل میں 12 ہزار 369 سنگل اورایک ہزار 958 تھری فیز، ایسٹرن سرکل میں 4 ہزار 934 سنگل، 2 ہزار673 تھری فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو قرار دیا گیا ہے۔
اسی طرح دیگرسرکل میں بھی ہزاروں میٹرخراب ہیں۔ کمپنی نے خراب میٹرز کا ملبہ بھی صارفین پر ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ موسم گرما میں اوسط بل ادا کرنے والوں کو لاکھوں روپے کے ڈی ٹیکشن بل چارج کئے جا رہے ہیں۔ تاکہ کمپنی کے لائن لاسز میں کمی لائی جا سکے۔
لیسکو اہلکاروں نے ایک لاکھ 7 ہزار394 خراب میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا دیا گیا ہے۔ تاہم انہیں تبدیل نہیں کیا جاسکا ہے۔ لیسکو میں 96 ہزار 241 سنگل فیز جبکہ 11 ہزار 153 ترپن تھری فیز میٹر کو ڈیفیکٹو کوڈ لگایا گیا۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں